وزیر اعظم: پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ اور طالبات کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے
وزیراعظم عمران خان نے چینی شہر ووہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ اور طالبات کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی سختی سے ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی شہر ووہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ اور طالبات کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی سختی سے ہدایت جاری کر دی ہے۔
نوائے وقت كے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جاری اپنی ہدایت میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بالکل اسی جذبے اور انداز میں چین کی ہر ممکن اخلاقی اور مادی معاونت کریں گے جیسے چین نے کرب اور آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے دفتر خارجہ اور سمندر پار پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایات دی ہیں کہ ووہان میں پھنسے ہوئے ہمارے طلبہ اور طالبات کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔
ادھر چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ تین پاکستانیوں کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اس بات کی اطلاع پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی ہے اور لکھا ہے کہ یہ تینوں پاکستانی چینی شہر شین زن اور گوانگزو کے ہسپتالوں میں زیر علاج تھے۔
aXA6IDE4LjIxNi45NC4xNTIg ejasoft island