وزیر اعظم عمران خان کا ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے 100 ارب روپیہ کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 ارب روپیہ دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کی ادائیگی ایکسپورٹ انڈسٹری کی جانب سے جمع کرائے گئے ایڈوانس ٹیکس ریفنڈ سے کی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 ارب روپیہ دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کی ادائیگی ایکسپورٹ انڈسٹری کی جانب سے جمع کرائے گئے ایڈوانس ٹیکس ریفنڈ سے کی جائے گی۔
ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دینے کی باضابطہ تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی ہے۔ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے کمزور طبقے کو بہت نقصان ہوا ہے۔ کاروبار اور صنعتی زون کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
ہم نيوز کے مطابق وزیر اعظم نے بتایا کہ ایکسپورٹرز کو رقم کی ادائیگی کا سلسلہ فوری شروع ہو جائے گا۔ حکومت کو مذکورہ رقم بعد میں ادا کرنی تھی تاہم کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی مراعات ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے اور کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد کرے گی۔ وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو بھی موجودہ حالات میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjEwNS4zMSA= ejasoft island