وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایک ذمہ دار شہری بن کر کورونا کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایک ذمہ دار شہری بن کر کورونا کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آیا تھا اور 13 مارچ کو پورے ملک میں ہم نے لاک ڈاؤن کر دیا پھر مزید یہ کہ جہاں لوگ جمع ہو سکتے تھے ان سب مقامات کو بند کرادیا۔
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ وائرس کسی بھی وائرس کی نسبت بہت تیزی سے پھیلتا ہے، پوری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا ہے، ہمارے حالات چین اور یورپ سےمختلف ہیں، ہمیں چھابڑی والوں اور مزدوروں کا بھی خیال رکھنا ہے، ہمیں اس بات کا بھی خیال ہے کہ روز کمانے والوں کا کیا حال ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح کورونا کو عروج نہیں آیا، یورپ کے حالات دیکھیں، وہاں پر اسپتال بھر گئے ہیں، جیسے برطانیہ پر وائرس سے دباؤ پڑا ویسا پاکستان پر نہیں پڑا ہے، اللہ کاشکرہے، ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان پر دباؤ نہیں آیا ہے۔
عمران خان کا مزید یہ بھی کہنا ہوا کہ ہم یہ بھی سوچتے ہیں کہ ملک میں لاک ڈاؤن کم کرنا شروع کریں، وزیر اعظم نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بہت مشکل میں ہے، چھوٹے دکاندار مشکل میں ہیں، آج ہم نہیں کہہ سکتے کہ کورونا کا عروج کب ہوگا، کوئی یہ بھی نہیں کہہ سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے پر دوبارہ کورونا نہیں پھیلے گا۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA= ejasoft island