سیاست
وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ
وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں
وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود ان کے ہمراہ ہیں۔
ریڈیو پاکستان نیوز کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم اپنی مختلف ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے بارے میں اپنا ویژن پیش کریں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کا مثبت کرداراجاگر کریں گے۔
aXA6IDMuMjI3LjIyOS4xOTQg ejasoft island