وزیر اعظم عمران خان 31 جنوری کو کریں گے ملائیشیا کا دورہ
وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے ملائیشیائی ہم منصب مہاتیر محمد سے اہم ملاقات کریں گے جس میں خاص طور پر امت مسلمہ کے اتحاد کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے ملائیشیائی ہم منصب مہاتیر محمد سے اہم ملاقات کریں گے جس میں خاص طور پر امت مسلمہ کے اتحاد کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم اپنے ملائیشیائی ہم منصب کو ملائیشیا کانفرنس میں اپنی عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو کولالمپور کانفرنس میں شرکت کرنی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو 18دسمبر کو کولالمپور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن وزیر اعظم کے سعودی عرب، بحرین اور سوئٹزرلینڈ کے دوروں کے بعد اطلاع آئی کہ وہ کولا لمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
aXA6IDMuMTQ3Ljc4LjE3NCA= ejasoft island