وزیر اعظم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ناوابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس میں کریں گے شرکت

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ناوابستہ تحریک کی آن لائن سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ممبر ملکوں کے اور زیادہ تال میل پر تبادلۂ خیال اور فیصلہ کیا جائے گا۔

نيوز اون اير کے مطابق ناوابستہ تحریک کے ممبر ملکوں کے سربراہان مملکت وحکومت کی خصوصی آن لائن سربراہ میٹنگ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی پہل پر ہورہی ہے، جو تحریک کے موجودہ صدر نشیں ہیں۔
اس سربراہ میٹنگ کے آخر میں کووڈ-19 کے خلاف متحد ہونے کے بارے میں تحریک کا سیاسی اعلانیہ جاری کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے باہر ناوابستہ تحریک ملکوں کے سب سے بڑے گروپ کی نمائندگی کرتی ہے، جو ایشیا،افریقہ اور لاطینی امریکہ کے 120 ترقی پذیر ملکوں پر مشتمل ہیں۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island