وزیر اعظم نریندر مودی: ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد اعتماد، باہمی احترام اور مفاہمت ہے
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد اعتماد، باہمی احترام اور مفاہمت ہے۔ ٹیلی فون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے جناب مودی نے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کےلئے ان کے ساتھ
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد اعتماد، باہمی احترام اور مفاہمت ہے۔ ٹیلی فون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے جناب مودی نے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کےلئے ان کے ساتھ کام جاری رکھنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ پچھلے سال دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی ساجھے داری میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے پچھلے چند برسوں میں تعلقات میں حاصل کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور باہمی تعاون میں مزید اضافے کےلئے اپنی رضامندی کا اعادہ کیاہے اور نئے سال کی مناسبت سے ہندوستان کی خوشحالی اور ترقی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjIwMi4xNjcg ejasoft island