عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں15سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں15سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت دی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے قانونی حدسے زائد غذائی اجناس ذخیرہ کرنیوالوں کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اجناس غیرقانونی طورپرذخیرہ نہیں ہونی چاہیے اور قیمتوں میں ردو بدل کر کے زائد پیسہ بنانےوالوں کےخلاف کارروائی کریں، ذخیرہ اندوزوں کو10دن میں غیر قانونی ذخیرہ مارکیٹ میں لانا ہوگا۔
عمران خان نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں15سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح کیا کہ کسی بھی ذخیرہ اندوز کو نہ چھوڑا جائے، غریب عوام کا مفاد ہر چیز سے اوپر ہے۔