پی ایس ایل 2020 : افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی افتتاحی تقریب جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی جس میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی افتتاحی تقریب جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی جس میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے۔
بول نيوز کے مطابق افتتاحی تقریب میں راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا۔تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی ،آئمہ بیگ ،ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
لیگ کے پاکستان ایڈیشن کا جشن منانے کے لیے منعقدہ تقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ2020 کی افتتاحی تقریب 20 فرورى بروز جمعرات کی شام 6 بج کر 45 منٹ پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی۔
پی ایس ایل 2020 میں پہلی بار کمنٹری اردو میں نشر ہوگی اوع یونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گے۔ ایونٹ کا پہلا میچ کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
aXA6IDMuMTQ0LjE3LjQ1IA== ejasoft island