پی ایس ایل 2020 کی انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرز مقرر
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020 ) کے لئے کل انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرز مقرر کردی گئی ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020 ) کے لئے کل انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرز مقرر کردی گئی ہے۔
بول نيوز کے مطابق ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں سب سے بڑے کرکٹ کے میلے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ایک ملین امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائیں گی۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم 2 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کرے گی۔
پی ایس ایل 2020 میں وزیراعظم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کادرجہ دے دیا ہے، یاد رہے کہ 34میچز پر مشتمل 32 روزہ ٹورنامنٹ، ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔