زہریلی گیس اخراج کے معاملے کو لے کر پی ایس او سمیت دیگر آئل کمپنیوں نے سپلائی کردی معطل
کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس سے ہونے والی ہلاکتوں اور آئل ٹرمینل کے 2 ملازمین کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت دیگر آئل کمپنیوں نے تیل کی سپلائی روک دی ہے۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس سے ہونے والی ہلاکتوں اور آئل ٹرمینل کے 2 ملازمین کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت دیگر آئل کمپنیوں نے تیل کی سپلائی روک دی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل پر کام کرنے والے عملے کے 2 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد پی ایس او سمیت شیل، ٹوٹل، ہیسکول اور باکری کے آپریشنز بھی معطل کردیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیماڑی کے قریب واقع شیریں جناح کالونی میں پاکستان کا سب سے بڑا آئل ایریا ہے، جہاں پاکستان کا 70 سے 80 فیصد تیل آتا ہے، اور پھر اس کی سپلائی پورے ملک میں کی جاتی ہے۔
کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشنز معطل کرنے کا فیصلہ عارضی ہے، اور فضا بہتر ہونے پر کام پھر شروع ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ کیماڑی کے علاقے مسان روڈ، ریلوے کالونی، جیکسن بازار اور ملحقہ آبادی میں پراسرار گیس سے متاثر ہونے کا سلسلہ اتوار کی شام 6 بجے شروع ہوا تھا، جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ متاثرین کی تعداد 234 سے زائد ہوچکی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS40Mi4yMDUg
ejasoft island