امریکی حملہ میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق
عراق کے دار الحکومت بغداد میں ہونے والے امریکی حملے میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
عراق کے دار الحکومت بغداد میں ہونے والے امریکی حملے میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکہ نے بغداد ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کے قریب سڑک پر ان 2 گاڑیوں کو راکٹ کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے جن میں سے ایک ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی تھی۔
جنرل سلیمانی پر حملہ کی تصدیق ہوتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پرچم ٹوئٹ کیا۔
ادھر حملے کے نتیجے میں عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس نے بھی اپنے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ابومہدی المہندس اور قاسم سلیمانی پر کئے جانے حملے میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔