ریچل وکاجی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
معروف گلوکارہ اور کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی ریچل وکاجی نے بھی شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ گلوکارہ واداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ ریچل وکاجی نے اپنے موسیقار دوست اشعر قاضی کے ساتھ شادی کی ہے۔

نيو نيوز کے مطابق گلوکارہ نے 2 منفرد روایات کے تحت شادی کی ہے۔ ریچل کی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ گلوکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا مغربی طرز کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔ کراچی میں منعقد ان کی شادی کی تقریب میں انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی ہے۔