آرٹ
کولمبیا میں دی ڈونکی کنگ فلم دھوم مچا نے کے لئے تیار
جنوبی کوریا، اسپین، ترکی، روس اور یوکرین میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب ’دی ڈونکی کنگ‘ 9 جنوری سے کولمبیا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
سپر ہٹ اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ اب کولمبیا کے سینما گھروں میں بھی دھوم مچانے کے لئے تیار ہے۔
نوائے وقت روزنامہ کے مطابق جنوبی کوریا، اسپین، ترکی، روس اور یوکرین میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب ’دی ڈونکی کنگ‘ 9 جنوری سے کولمبیا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
’دی ڈونکی کنگ‘ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، شائقین اتنی عمدہ اور خوبصورت فلم بنانے پر فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کو بچوں کی جانب سے بے حد پسند کیے جانے کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ اور نوجوانوں نے بھی خوب پسند کیا ہے۔