کراچی پولیس کے دوران ڈیوٹی کورونا سے جاں بحق اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کی سفارش

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دوران ڈیوٹی کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینےکی سفارش کردی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دوران ڈیوٹی کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینےکی سفارش کردی ہے۔
اس حوالے سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے 6 مئی کو آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھا جس میں آئی جی کے ذریعے اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کے لیے سندھ حکومت سے سفارش کی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف کے خط میں کہا گیا ہےکہ پولیس کے 2 اہلکار اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ فیلڈ اور دفاتر میں آنے والے درجنوں اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
خط میں سفارش کی گئی ہےکہ ڈیوٹی کے دوران کورونا سے جاں بحق اہلکاروں کو شہید کا درجہ دیا جائے تاکہ اہلخانہ کوشہید کوٹے کی مراعات حاصل ہوں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے خط کے ساتھ 21 مارچ 2018 کو جاری کیے گئے آرڈرکی کاپی بھی منسلک ہے۔
سندھ پولیس میں پولیس شہداء کے ورثا کو ایک کروڑ معاوضہ دیا جاتا ہے، خاندان کے ایک فرد کو پولیس میں نوکری اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ تک بیوہ یا اہلخانہ کو تنخواہ وغیرہ جیسی مراعات دی جاتی ہے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island