كاروبار
تیل کی قیمت میں کمی، پاکستان کو 8 ماہ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے پاکستان کو آٹھ ماہ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے پاکستان کو آٹھ ماہ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کو خام تیل کی کم قیمت کا فائدہ پہچنے لگا۔ آٹھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی ہونے لگی۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔
پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 60 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 3 ارب 64 کروڑ ڈالر، خام تیل کے درآمدی بل میں 70 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 2 ارب 30 کروڑ ڈالر اور ایل این جی کے درآمدی بل میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 2 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا۔
aXA6IDMuMTMzLjE0NC4yMTcg ejasoft island