وزیر مذہبی امور پاکستان: حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے حج سے متعلق افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کے سلسلے میں وائرل ہو رہی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے حج سے متعلق افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کے سلسلے میں وائرل ہو رہی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق اپنے بیان میں نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فی الحال حج دو ہزار بیس نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے، مصدقہ اطلاعات کے لئے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں اور جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں، ہم سعودی وزارت حج وعمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق حکم جاری نہیں کیا ہے اور امید ہے کہ حج تک صورت حال بہتر ہوجائےگی۔