رپورٹ: کورونا وائرس انسانی آنکھ میں زندہ رہ سکتا ہے

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق روزانہ نئی نئی تحقیقات سامنے آرہی ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی علامات ویسے تو کھانسی، نزلہ اور بخار ہیں تاہم ڈان نیوز کے مطابق اب ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ وائرس انسانی آنکھ میں بھی زندہ ر
عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق روزانہ نئی نئی تحقیقات سامنے آرہی ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی علامات ویسے تو کھانسی، نزلہ اور بخار ہیں تاہم ڈان نیوز کے مطابق اب ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ وائرس انسانی آنکھ میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔
یروشلم پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون میں نزلہ اور کھانسی جیسی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں البتہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ اس وائرس نے ان کی آنکھ کو متاثر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس دیگر جسمانی اعضاء کی نسبت آنکھ میں طویل عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وہ خاتون جن کی آنکھوں کو اس وائرس نے متاثر کیا ان کی عمر 65 سال ہے، وہ اٹلی سے جاپان کے شہر ووہان پہنچی تھی جہاں ان میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے رواں سال 27 جنوری کو طبیعت کی خرابی کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا، خاتون نے بتایا تھا کہ انہیں کھانسی اور بخار ہونے کے ساتھ ساتھ آنکھ میں انفیکشن بھی ہوگیا ہے۔
ہسپتال میں 20 روز گزارنے کے بعد ان کی آنکھ کا انفیکشن تو ختم ہوگیا تھا البتہ اس کے اگلے روز پتا چلا کہ کورونا وائرس نے ان کی آنکھ کو بھی متاثر کیا تھا۔