رپورٹ: انٹرنیٹ کے شٹ ڈاؤن کیے جانے سے عالمی معیشت کو گزشتہ سال 8 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے
لندن کے ایک عالمی تحقیقی ادارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ اب ہر شعبہ زندگی کے لئے ناگزیر ہو گیا ہے۔
لندن کے ایک عالمی تحقیقی ادارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ اب ہر شعبہ زندگی کے لئے ناگزیر ہو گیا ہے۔
عالمى ميڈیا کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ کی جان بوجھ کر معطلی سے عالمی معیشت کو گزشتہ سال 8 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
نوائے وقت کے حوالے سے کے پی آئی کے مطابق عالمی تحقیقی فرم ٹاپ ٹین وی پی این ڈاٹ کام نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی جان بوجھ کر معطلی سے عالمی معیشت کو گزشتہ سال 8 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ میں 2019 کے دوران پوری دنیا میں انٹرنیٹ شٹ ڈائون کے معاشی اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
فرم نے 2019 میں دنیا بھر میں 18ہزار 2سو 25 گھنٹے انٹرنیٹ شٹ ڈائون کا سراغ لگایا ہے۔
انٹرنیٹ کی معطلی میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے جہاں گزشتہ سال 5اگست سے انٹرنیٹ بند ہے۔
محققین نے انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث ہندوستان کے لئےمجموعی طور پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے تاہم اصل اعداد و شمار اس سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔
aXA6IDM0LjIzOS4xNDguMTA2IA== ejasoft island