رشی کپور كى طرف سے پاکستانیوں کے لئے اظہار محبت اور وزیر اعظم کے لئے پیغام
معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق ہندوستانی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا ہےکہ نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں، کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے ۔
رشی کپور نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے ، اس معاملے میں کوئی انانیت کی بات نہیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔
اپنے پیغام کے آخر میں رشی کپور نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ہے۔
رشی کپور کے ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھی ان کے نیک خواہشات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 113 ہوگئی ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xOTYuMjE3IA==
ejasoft island