روس: ہیلی کاپٹر حادثے میں روسی فوج کے دو پائلٹس ہلاک
ماسکو: روس کا ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔
روس کا ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایکس پریس نیوز کے مطابق روسی فوج کا ہیلی کاپٹر MI-28 کورنوفسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر نے معمول کے مطابق ہی تربیتی پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہوگیا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ کورونوفسک کے علاقے میں مل گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود نہیں تھا اس لیے گرنے کی جگہ پر زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دونوں پائلٹس کی لاشیں ملٹری اسپتال منتقل کردیں ہیں اور ملبے کو بھی اُٹھا لیا گیا ہے۔ پائلٹس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔