سیف علی خان: والد منصور علی خان پٹودی پر بایوپک فلم بنانا بہت مشکل کام ہے
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد منصور علی خان پٹودی پر بایوپک فلم بنانا بہت مشکل کام ہے۔
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد منصور علی خان پٹودی پر بایوپک فلم بنانا بہت مشکل کام ہے۔
بالی ووڈ میں ان دنوں اسپورٹس بایوپک کا رجحان چل رہا ہے۔ ہندوستان کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک منصور علی خان پٹودی کی سوانح پر بحث چل رہی ہے۔
یو این آئی کے مطابق سیف سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد منصور علی خان پٹودی کی سوانح لکھنا یا اس پر بایوپک بنانا پسند کریں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ بایو گرافی لکھنا ایک بات ہے اور فلم بنانا دوسری بات، ان کی زندگی پر مبنی فلم بنانا بہت مشکل ہوگا۔
سیف نے کہا ہے کہ ان کے پاس کافی معلومات بھی نہیں ہیں کہ انہیں لکھ سکیں۔
اگر کسی کو ان کے بار ے میں لکھنا پڑے گا تو بہت ساری چیزیں ہیں خاص طور پر جب ان کا انتقال ہوا تب بہت سارے آرٹیکلس اور کہانیاں ان کے بارے میں لکھی گئی تھیں۔
ایک شخص ان پر کتاب لکھ رہا تھا لیکن اس سے کچھ خاص حاصل نہیں ہوا۔ والدہ شرمیلا ٹیگور اس سے زیادہ خوش نہیں تھیں۔
سیف کو لگتا ہے کہ اس پر ایک اچھی کہانی لکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ فلم بنانے کے حقوق بھی اس وقت تک نہیں دے سکتے ہیں، جب تک کہ فلم اچھی نہ ہو۔
انہیں نہیں لگتا ہے کہ یہ ہندی فلم ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے والد بین الاقوامی شخصیت تھے۔
aXA6IDE4LjE4OC40NC4yMjMg ejasoft island