وزیر مذہبی امور پاکستان: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو امداد کسی نعمت سے کم نہیں ہے
رابطہ عالم اسلامی نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حفاظتی سامان محکمہ صحت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ نور الحق قادری نے سعودی عرب کی جانب سے امداد کو نعمت قرار دیا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حفاظتی سامان محکمہ صحت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ نور الحق قادری نے سعودی عرب کی جانب سے امداد کو نعمت قرار دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق رابطہ عالم اسلامی نے مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان کا ساتھ دینے کے لئے تھرمل اسکینر گنز، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، سینی ٹائزرز اور دیگر سامان وزارت صحت کو عطیہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب کے دوران سامان قومی ادارہ صحت کے ڈی جی ہیلتھ کو سپرد کیا گیا ہے۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری مہمان خاص تھے۔ تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
نور الحق قادری نے عالم اسلامی کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو امداد کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
aXA6IDMuMTM4LjExOC4yNTAg ejasoft island