سوسائٹی
پاکستان سے 13روز بعد شیڈول پرواز ٹورنٹو روانہ
پاکستان سے 13 روز بعد پی آئی اے کی شیڈول پرواز پی کے 783 کراچی سے 295 مسافروں کو لےکر ٹورنٹو کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔
پاکستان سے 13 روز بعد پی آئی اے کی شیڈول پرواز پی کے 783 کراچی سے 295 مسافروں کو لےکر ٹورنٹو کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔
سماء نیوز کے مطابق کراچی انٹرنیشل ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن اور تمام ایجنسیوں سیمت پی آئی اے کے عملے نے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کئے ہیں۔
پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر خاص حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صفائی کا بھی بہت خیال رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر کنیڈین شہری کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی اپنی زندگی میں اتنا سنیرٹائرز استعمال نہیں کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار شیڈول پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور مسافروں کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
aXA6IDMuMTQ1LjE5MS4xNjkg
ejasoft island