شاہ رخ خان نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ مل کر کیا بڑا اعلان

پورے ملک میں پھیلے کورونا وائرس کی مشکلات سے ابھرنے میں اب بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھائے ہیں۔
پورے ملک میں پھیلے کورونا وائرس کی مشکلات سے ابھرنے میں اب بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھائے ہیں۔ شاہ رخ خان نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ مل کر ملک کو اس بحران کی گھڑی سے نکالنے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے کہ وہ پی ایم کیئرس فنڈ کے ساتھ ہی دیگر اداروں کو اپنی مدد دیں گے۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے کہ وہ پی ایم کیئرس فنڈ کے ساتھ ہی مہاراشٹر سی ایم ریلیف فنڈ اور مزدوروں کی مدد کے لئے بھی عطیہ دیں گے۔
نيوز 18 کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ' کی طرف سے کئے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان، گوری خان، جوہی چاولہ مہتہ اور جے مہتہ نے پی ایم کیئرس فنڈ میں تعاون کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی وہ مہاراشٹر سی ایم راحت فنڈ میں بھی تعاون دیں گے اور ہیتلھ کیئر ورکرس کی سیکورٹی کے لئے 50,000 پرسنل پروکٹیٹیو اکوئمپنٹ یعنی پی پی کا تعاون بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ میر فاونڈیشن کے ساتھ مل کر وہ ممبئی کے 55,00 اہل خانہ کو ایک ماہ تک کھانا کھلائیں گے اور بحران سے لڑ رہے مزدوروں کو بھی میل کٹ دستیاب کرائیں گے۔ واضح رہے کہ کافی وقت سے شاہ رخ خان کو کورونا بحران میں ملک کی مدد کے لئے آگے نہ آنے کو لے کر ٹرول کیا جارہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کئی میمس کے ذریعہ بھی ان کا مذاق بنا رہے تھے۔