انٹرٹینمنٹ
شاہد آفریدی کی وزیر اعظم سے کھانے پینے کی اشیا سے ٹیکس ختم کرنے کی اپیل
سابق پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو ٹیکس سے استثنی قرار دیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
سابق پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو ٹیکس سے استثنی قرار دیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
جی این این کے مطابق سابق کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ بحران میں وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیا فی الحال ٹیکس سے مستثنی قراردی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ان اشیا کی قیمتوں میں کمی سے عام عوام فائدہ اٹھا سکیں گے، ہم سب کو مل کر اس وبائی صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
aXA6IDMuMTQxLjMxLjIwOSA= ejasoft island