شبلی فراز: وزارت اطلاعات اور زیر اعظم کے ویژن کے مطابق استوار کرنے کی کوشش کی جائی گی

وفاقی وزیر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات کو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
وفاقی وزیر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات کو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک کا تشخص بہتر بنانے، حکومت کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے اور وزارت اطلاعات کی ساکھ مزید بہتر بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وہ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس اہم ذمہ داری کے لئے اعتماد کرنے کے سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری مدد اور رہنمائی فرمائے، میں اپنے فرائض ہائے منصبی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ آپ سب کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔ میں وزیر اعظم جناب عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔