سیاست
شبلی فراز کا یوم آزادی صحافت پر صحافیوں کو خراج تحسین

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے یوم آزادی صحافت پر لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے یوم آزادی صحافت پر لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جی این این نيوز كے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے،پی ٹی آئی حکومت اظہار رائے کی بنیادی ،آئینی و قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، یوم آزادی صحافت پر لازوال قربانیاں دینے والےصحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،شہدائے صحافت کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لہو سے حریت فکر کی شمع کو فروزاں رکھا۔