شبلی فراز: حکومت چینی، گندم اور بجلی اسکینڈل میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی

پاکستانی اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت چینی، گندم اور بجلی اسکینڈل میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت چینی، گندم اور بجلی اسکینڈل میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
پاکستانی اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت چینی، گندم اور بجلی اسکینڈل میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
نيو نيوز كے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ چینی اور گندم بحران کی انکوائری رپورٹ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے جبکہ آئی پی پیز اسکینڈل کو کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث تین ہفتوں کے لئے موخر کیا گیا ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزدور اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے روزگار حاصل کر سکیں۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے طے شدہ قواعد وضوابط پر عمل کرنا لوگوں کی ذمہ داری ہے۔