سندھ: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 209 نئے کیسز اور 2 افراد جاں بحق
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں کورونا کے 209 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں کورونا کے 209 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں 2372 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 209 مثبت آئے ہیں، اس طرح صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد2217 ہوگئی ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 افراد کے انتقال کرنے سے مرنے والوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ وائرس سے مزید 5 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 581 ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق مراد علی شاہ نے کہاکہ 24 گھنٹوں میں لیاری، صدر اور گارڈن میں کورونا کے 30 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ ضلع شرقی میں 16، کورنگی 6، ملیر 6، افغان بستی، نادرن بائی پاس، بلدیہ میں 8 اور وسطی کراچی کی کچی آبادیوں میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی کے وہ علاقے جو کیسز سے متاثر ہیں وہاں لاک ڈاؤن سخت کریں گے۔
واضح رہےکہ سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن ہے اور اس دوران ہر جمعہ 12 سے ساڑھے 3 بجے تک شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہوتی ہے، جب کہ نماز جمعہ بھی گھروں میں پڑھنے کی ہدایات ہیں۔
aXA6IDE4LjExOC4xODQuMjM3IA== ejasoft island