محکمہ داخلہ سندھ کا دیگر صوبوں میں گندم کی منتقلی پر پابندی کا اعلان

گندم کی ذخیرہ اندوزی کے باعث ملک بھر کے صوبوں میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہوجاتا ہے جس پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گندم کی دوسرے صوبوں میں منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔
گندم کی ذخیرہ اندوزی کے باعث ملک بھر کے صوبوں میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہوجاتا ہے جس پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے گندم کی دوسرے صوبوں میں منتقلی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کے کاروباری افراد سندھ سے گندم خرید کر ذخیرہ اندوزی کےلیے لے جاتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ سندھ کاکہنا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دیگر صوبوں میں منتقلی سے متعلق اطلاعات ملی ہیں، گندم کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے سے آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ منتقلی سے آٹے اور میدے کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں، چنانچہ ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ سے پابندی پر سختی سے عمل کرانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔