آسکر ایوارڈز کے چند ناقابل یقین ریکارڈز
92 ویں اکیڈمی ایوارڈز (یعنی آسکر ایوارڈز) کے فاتحین کا اعلان 9 فروری کو(پاکستانی وقت کے مطابق پیر کو علی الصبح) کیا گیا ہے۔
92 ویں اکیڈمی ایوارڈز (یعنی آسکر ایوارڈز) کے فاتحین کا اعلان 9 فروری کو(پاکستانی وقت کے مطابق پیر کو علی الصبح) کیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق آسکر ایوارڈ کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور 9 دہائیوں کے دوران اس میں کئی ریکارڈز ایسے ہیں جو لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔
جیسے سب سے کم عمر فاتح نے دورانیے کے لحاظ سے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والی سب سے معمر شخصیت
اداکار کرسٹوفر پالمر (ڈان نیوز)
اداکار کرسٹوفر پالمر کو 82 سال کی عمر میں فلم"Beginners" کے لئے آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا اور وہ سب سے زیادہ عمر میں یہ اعزاز جیتنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں جبکہ انہیں 88 سال کی عمر میں آل دی منی ان دی ورلڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
سب سے کم عمر میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والا اداکار
8 سالہ جسٹن ہنری (ڈان نیوز)
1979 میں 8 سالہ جسٹن ہنری کو فلم کریمر ورسز کریمر کے لئے نامزد کیا گیا تھا اور وہ کسی آسکر کے لئے نامزد ہونے والے سب سے کم عمر اداکار ثابت ہوئے ہیں۔
کم عمر فاتح
10 سالہ ٹاٹوم اونیل (ڈان نیوز)
1974 میں 10 سالہ ٹاٹوم اونیل نے فلم پیپرمون کے لیے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
aXA6IDMuMTQ5LjIzMy45NyA= ejasoft island