ثقافت
جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے آسکر ایوارڈ کیا اپنے نام
آسکرایوارڈ میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے فلم ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
آسکرایوارڈ میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے فلم ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ڈولبی تھيٹر میں 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں جنوبی کوریا کے 2 خاندانوں کی رہائش پر مبنی فلم ’پیراسائٹ‘ نے ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
فلم ’پیراسائٹ‘ نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈ اپنے نام کیے۔ تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فلم ’پیراسائٹ‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تاریخ میں صرف 10 فارن فلموں کو بیسٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔
aXA6IDE4LjE5MS4xMzUuMjI0IA==
ejasoft island