ہسپانوی عہدیدار نے ٹوکیو اولمپک 2020 ملتوی کرنے کا کیا مطالبہ

اسپین کی اولمپک کمیٹی کے صدر الیجینڈرو بلانکو نے کہا ہے کہ عالمی وبائی بیماری کورونا کے خدشے کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک کھیل ملتوی کر دیا جانا چاہئے۔
اسپین کی اولمپک کمیٹی کے صدر الیجینڈرو بلانکو نے کہا ہے کہ عالمی وبائی بیماری کورونا کے خدشے کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک کھیل ملتوی کر دیا جانا چاہئے۔
نوائے وقت کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے 24 جولائی سے شروع ہونے والے طے شدہ ٹوکیو اولمپک 2020 کی تیاریاں جاری رکھنے کے بیان پر اپنے ردعمل میں بلانکو نے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہسپانوی کھلاڑی تربیت حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سال موسم گرما میں کھیلوں کا انعقاد غیر منصفانہ ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے آغاز میں چار ماہ باقی رہ گئے ہیں اور ہسپانوی کھلاڑی غیر مساوی حالات میں کھیلوں میں شریک نہیں ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسپین کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ملکوں میں سے ایک ہے جہاں 14 ہزار سے زائد مریضوں کی اطلاع ہے جبکہ حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر تے ہوئے لوگوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔