رمضان المبارک کی خاص ڈش: مٹن یخنی پلاؤ بنانے کا طریقہ

رمضان المبارک کی خاص ڈش مٹن یخنی پلاؤ بنانے کا طریقہ درح ذیل ہے بنائیے اور رمضان المبارک میں خوب عبادت کیجئے۔
اجزاء
مٹن۔ 500گرام
پیاز۔2عدد
گرم مصالحہ۔ 150گرام
لہسن۔ 4جوئے
ادرک۔ 10 گرام
لہسن ادرک پیسٹ۔ 1 کھانے کا چمچ
سبز مرچ۔7عدد
نمک۔حسبِ ذائقہ
مٹن یخنی۔ 2/1لیٹر
املی۔ 1کھانے کا چمچ
چاول۔700گرام
جاوتری۔ 1 چائے کا چمچ
کالی مر چ۔ ایک کھانے کاچمچ
ثابت دھنیا۔1کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ۔1 کھانے کا چمچ
بادیان کا پھول۔ 1 کھانے کا چمچ
سونف۔ 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ۔ 1 کھانے کا چمچ
دار چینی۔ 1 کھانے کا چمچ
لونگ۔1 چائے کا چمچ
تیزپات۔1عدد
دہی۔ 1/2کپ
کیوڑہ پانی۔ 1 چائے کا چمچ
ترکیب۔
ایک باؤل میں چاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر بائیس سے پچیس منٹ تک بھگولیں۔اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت دھنیا، ثابت زیرہ، بادیان کا پھول، سونف، کالی مرچ، دار چینی، لونگ اور تیز پات ڈال کر ایک پوٹلی بنا لیں۔ ایک پین میں پانی لیں اور اس میں گرم مصالحے کی پوٹلی، مٹن، پیاز، لہسن اور ادرک ڈال کر بند کر دیں اور پندرہ منٹ تک دم دیں (یخنی تیار ہے )۔ اب ایک پین میں تیل لیں اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور ایک منٹ تک دم دیں۔ اب اس میں پانی ڈال کر ایک منٹ دم دے کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور سبز مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔ اب اس میں تیار کیا ہوا مٹن، گرم مصالحہ، دہی اور نمک ڈال کر ہلا لیں اور مٹن یخنی ڈال کر تین سے پانچ منٹ تک دم دیں۔اب اس میں املی ڈال کر مکس کر لیں اور بھگوئے ہوئے چاول اس میں ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔ اب اس میں جاوتری پاؤڈر، سبز مرچ کیوڑہ اور پانی ڈال کر پندرہ منٹ تک دم دیں۔ مزیدار مٹن یخنی پلاؤ تیار ہے۔(بشکریہ جیو نیوز)