دنیا کے سب سے بلند ہوٹل کی تعمیر کے کام کا آغاز
دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ اردو پوائنٹ کے مطابق دبئی مرینہ کے علاقے میں 360 میٹر لمبا دنیا کے سب سے بلند ہوٹل کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوچکا ہے اور خیال رہے کہ اس ہوٹل کی تعمیر 2023 میں مکمل ہوگی۔
دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ اردو پوائنٹ کے مطابق دبئی مرینہ کے علاقے میں 360 میٹر لمبا دنیا کے سب سے بلند ہوٹل کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوچکا ہے اور خیال رہے کہ اس ہوٹل کی تعمیر 2023 میں مکمل ہوگی اور یہ ہوٹل کل 1 ہزار 42 لگژری کمروں پر مشتمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 21 ویں صدی کے شہر کے طور پر موجود دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ واقع ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ اب دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دنیا کا سب سے بلند ہوٹل دبئی کے برج خلیفہ پر کھولا گیا تھا اور یہ ہوٹل بُرج خلیفہ کی 152ویں، 153ویں اور 154 فلور پر قائم کیا گیا ہے۔ اس تین منزلہ شاندار ہوٹل میں عوام ہائی ٹی، مشروب اورمیٹھے کھانے کے ساتھ ساتھ موسیقی سے بھی لطف اندوز ہو سکتی ہے۔
aXA6IDE4LjIzMi44OC4xNyA= ejasoft island