اسٹیٹ بینک: سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 528 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے
رواں سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر میں 528 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی شرح میں 4.13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اے پى پى نيوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے كہ رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 13.302 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 12.774 ارب ڈالر تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں 528 ملین ڈالر یعنی 4.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjIwOS42Ni44NyA= ejasoft island