ٹی20: پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیموں کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو سال تین ماہ تک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست رہنے کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیموں کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو سال تین ماہ تک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست رہنے کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کھو بیٹھی ہے۔ پاکستان کی جگہ آسٹریلیا نے 278 رینکنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
انگلینڈ 268 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈین ٹیم 266 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
طویل عرصے تک آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے کے بعد پاکستانی ٹیم 266 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
جنوبی افریقہ 258 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ 242 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم رینکنگ میں سری لنکا 230 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، بنگلہ دیش 229 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 229 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہی نویں نمبر پر ہے۔
افغانستان کی 228 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دسویں پوزیشن ہے۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA= ejasoft island