تائیوان کی سائی اِنگ وین دوسری بار صدارتی انتخاب میں کامیاب
خبر رساں ایجنسی ڈان کے مطابق صدارتی انتخاب میں کامیابی ملنے کے بعد 63 سالہ سائی اِنگ وین کی پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر ان کے ہزاروں حامیوں نے جمع ہوکر جشن منایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ڈان کے مطابق صدارتی انتخاب میں کامیابی ملنے کے بعد 63 سالہ سائی اِنگ وین کی پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر ان کے ہزاروں حامیوں نے جمع ہوکر جشن منایا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب تائیوان میں کوئی خاتون دوسری بار صدر منتخب ہوئی ہیں۔
سائی اِنگ وین نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے اپنی جمہوریت اور آزادی کا دفاع کیا ہے اور کل ہمیں متحد ہوکر تمام چیلنجوں اور مشکلات پر قابو پانا ہوگا۔
خیال رہے کہ سرکاری نتیجے کے مطابق سائی اِنگ وین نے انتخاب میں ریکارڈ 82 لاکھ (57 فیصد) ووٹ حاصل کئے ہیں اور یہ ان کے 2016 کے انتخاب میں حاصل کئے گئے ووٹوں سے 13 لاکھ زیادہ ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMy4xMDcuMTQ5IA== ejasoft island