افغانستان میں طالبان کے حملہ میں 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
طالبان نے شمالی افغانستان میں حکومت کے حامی میلیشیاؤں کے کمپاؤنڈ پر حملہ کرکے 14 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
طالبان نے شمالی افغانستان میں حکومت کے حامی میلیشیاؤں کے کمپاؤنڈ پر حملہ کرکے 14 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق طلوع سحر سے قبل صوبہ جوزجان میں کیے گئے حملہ کی ذمے داری طالبان نے قبول کر لی ہے اور یاد رہے کہ اس حملہ میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب چند گھنٹے قبل یہ اطلاع ملی کہ طالبان کونسل افغانستان میں جنگ بندی کے سلسلہ میں راضی ہو گئی ہے لیکن اس کے بعد طالبان کی طرف سے ان افواہوں کی تردید بھی کردی گئی ہے۔
صوبہ جوزجان کے گورنر کے ترجمان عبد المعروف آزر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ علی الصبح کیے گئے اس حملہ میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حکومت کی حامی میلیشیاؤں کے 13 اراکین اور ایک پولس اہلکار شامل ہیں۔
aXA6IDMuMTM4LjEwMS45NSA=
ejasoft island