طالبان: امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ ٹوٹنے کے قریب ہے۔
طالبان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ ٹوٹنے کے قریب ہے۔
طالبان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ ٹوٹنے کے قریب ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق طالبان نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عام شہریوں پر ڈرون حملے کرکے امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق طالبان نے افغان حکومت کو بھی امن معاہدے کے مطابق ان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی میں تاخیر پر تنبیہ کی ہے۔
طالبان نے کہا ہے کہ انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی دیہی علاقوں پر حملے روک دئے ہیں اور اسی طرح شہریوں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اور افغان فورسز پر بھی حملے نہیں کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور افغان حکومت نے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیاں جاری رکھی تو کشیدگی بڑھے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عدم اعتماد کی فضا قائم ہوگی جس سے نہ صرف معاہدے کو نقصان پہنچے گا بلکہ اس سے ان کے جنگجو بھی اسی طرح جواب دینے پر مجبور ہوجائیں گے اور لڑائی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
طالبان نے بیان میں کہا کہ ہم امریکیوں کو سنجیدگی سے کہہ رہے ہیں کہ وہ معاہدے کے مندرجات پر عمل کریں اور اپنے اتحادیوں کو بھی اس پر مکمل عمل کی ترغیب دیں۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے افغان حکومت پر معاہدے کے مطابق ان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی میں مسلسل تاخیر کئے جانے کے سلسلہ میں ناقابل دفاع دلائل کا الزام عائد کیا جارہا ہے جس کے بدلے ایک ہزار سرکاری قیدی رہا کیے جانے ہیں۔
aXA6IDE4LjExNy4xNTMuMzgg ejasoft island