ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا ماں کے نقش قدم پر چل پڑا
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان اپنی ماں کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان اپنی ماں کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپریل 2010ء میں شادی کی تھی۔دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا اور بتایا تھا کہ کافی پر جوش ہوں کیونکہ میرے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس کو دیکھ کر ایسا کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے والدہ کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان مرزا ملک ٹینس کا ریکٹ پکڑے ہوئے کھڑے ہیں، ان کی اس معصومانہ انداز کی تصویر کو ہر کوئی داد دے رہا ہے۔
ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی جس کو دیکھنے کے بعد ان کے مداحوں نے بیٹے کی خوب تعریف کی ہے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے شادی کے بعد مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن ہندوستان اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMS4xNzQuMjQ4IA==
ejasoft island