تفتان: اسکریننگ مکمل ہونے پر2000 زائرین کوئٹہ روانہ
اے ایف پی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بلوچستان سے ملحقہ ایرانی سرحد 15ہويں اور پاک افغان سرحد 7 ویں روز بند ہے۔ اسکریننگ مکمل ہونے پر تفتان سے 2 ہزار زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔
اے ایف پی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بلوچستان سے ملحقہ ایرانی سرحد 15ہويں اور پاک افغان سرحد 7 ویں روز بند ہے۔ اسکریننگ مکمل ہونے پر تفتان سے 2 ہزار زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز مزید 200 افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد 4 مختلف مقامات پر قائم قرنطینہ سینٹروں میں موجود زائرین، طلبہ اور تاجروں کی تعداد 4000 ہوگئی ہے۔
سماء نيوز کے مطابق پی ڈی ایم اے حکام نے بتايا ہے کہ کسی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، 2000 زائرین کو اسکریننگ مکمل ہونے پر 30 بسوں کے قافلے کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی دوبارہ اسکریننگ ہوگی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ 814 پنجاب 503 زائرین کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور زائرین کو 7 روز تک قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjIxOC42MS4xNiA=
ejasoft island