فلم’’ زندگی تماشا‘‘ کے جائزہ کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو سنسر بورڈ کا خط موصول
فلم ''زندگی تماشا'' کے جائزہ کے لئے سنسر بورڈ کے چیئرمین کا خط اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول ہوگیا ہے۔
فلم ''زندگی تماشا'' کے جائزہ کے لئے سنسر بورڈ کے چیئرمین کا خط اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول ہوگیا ہے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق کونسل نے ابتدائی مرحلہ میں اسے شعبہ ریسرچ پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے جو پوری فلم کے مرکزی خیال اور اس کے ممکنہ معاشرتی اثرات کے بارے میں ایک جامع رپورٹ تیار کرکے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کو پیش کرے گی۔
فلم کے بارے میں اس وقت مختلف طبقات کے درمیان بحث جاری ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء پر مبنی پوسٹیں آرہی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی کمیٹی ان آراء کا تقابلی جائزہ کرے گی اور اس پر اپنا ابتدائی مؤقف تشکیل دے گی۔ کونسل کی اعلیٰ باڈی کے ممبران پر مشتمل کمیٹی بعد میں اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔
aXA6IDE4LjIyNS4zNS44MSA=
ejasoft island