چیچن صدر نے 14 مئی کو یوم دعا، روزہ اور عبادت کرنے کے فیصلہ کا کیا خیر مقدم

چیچنیا کے صدر رمضان قادیروف نے انسانی بھلائی کی اعلی کمیٹی کی طرف سے 14 مئی 2020 کو یوم دعا منانے، روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کے اعلان پر اظہار مسرت کیا ہے۔
چیچنیا کے صدر رمضان قادیروف نے انسانی بھلائی کی اعلی کمیٹی کی طرف سے 14 مئی 2020 کو یوم دعا منانے، روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کے اعلان پر اظہار مسرت کیا ہے۔
وام نیوز کے مطابق چیچن صدر نے اس اقدام کی حمایت کے لئے جامعہ الازھر کے امام اعظم اور مسلم عمائدین کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
چیچن صدر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اس یوم دعا میں دنیا کے مختلف براعظموں کے لوگ اور مذہب کے پیروکار شریک ہوں گے اور اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس دعائیہ اور عبادت کے اجتماعات میں ہم اپنے خالق سے اس وائرس کی وباء کے خاتمے کی دعا کریں گے اور امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونے کی توفیق بھی عطا فرمائے گا اور ہم پر اپنا رحم فرمائے گا۔
انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا ہے کہ اس وباء کے خاتمے کے بعد ہم زیادہ بہتر اور اچھے بااثر انسان ہوکر ابھریں گے – اس اعلی کمیٹی نے مذہبی قائدین اور دنیا بھر کے لوگوں سے انسانیت کی خاطر اس یوم دعا میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے ۔ پوپ فرانس اور ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر سمیت دنیا کے مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور شخصیات نے اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔