پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، مجموعی کیسز 3278 تک جا پہنچے
پاکستان بھر میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، جب کہ مزید نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3278 ہوگئی ہے۔
پاکستان بھر میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، جب کہ مزید نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3278 ہوگئی ہے۔
اتوار کو ملک بھر میں کورونا وائرس سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں سے خیبرپختونخواہ میں 2 جب کہ پنجاب اور سندھ میں ایک ایک مریض کا انتقال ہوا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق ملک میں آج بروز پیر اب تک کورونا وائرس کے مزید 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تین ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو پنجاب سے رپورٹ ہوئی ہیں۔
آج نئے کیسز میں سے پنجاب میں 113 کیسز 3 ہلاکتیں، اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3278 تک جا پہنچی ہے۔