ہندوستان میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1074 ہوگئی

ہندوستان میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1718 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33062 ہوگئی ہے۔

نوائے وقت کے مطابق جمعرات کو ہندوستانى ذرائع ابلاغ نے بتايا ہے كہ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہندوستانى وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز 67 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1074 ہوگئی ہے، ملک بھر میں اب تک 33062 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 8324 افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست مہاراشٹر اور گجرات میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ دونوں ریاستوں میں کورونا وائرس سے مزید 597 اور 338 افراد متاثر ہوئے ہیں جو ملک کی دیگر ریاستوں میں اس دوران سامنے آنے والے متاثرین کے اعداد و شمار کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر 432 ہو گئی ہے۔ ریاست گجرات میں 16 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 197 ہو گئی ہے۔