آرٹ
سال کی پہلی پاکستانی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ 24 جنوری کو ہوگی ریلیز
سال 2020 کی پہلی پاکستانی فلم سماجی موضوعات پر مشتمل ہے، معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی نئی کاوش ’’زندگی تماشا‘‘ رواں ماہ ریلیز کر دی جائے گی۔
نئے سال کے آغاز پر پہلی پاکستانی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے۔
ہم نيوز کے مطابق سال 2020 کی پہلی پاکستانی فلم سماجی موضوعات پر مشتمل ہے، معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی نئی کاوش ’’زندگی تماشا‘‘ رواں ماہ ریلیز کر دی جائے گی۔
فنکاروں کا کہنا ہے کہ زندگی کی تلخ حقیقتوں کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے اور اندرون لاہور کے مقامات پر فلم بنائی گئی ہے، اس لئے سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ سینما گھروں میں آئیں اور پاکستانی سینما کو سپورٹ کریں۔
واضح رہے کہ فلم "زندگی تماشا" 24 جنوری کو ریلیز کر دی جائے گی جبکہ سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں اور ٹریلر کو بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔
aXA6IDMuMTcuNzQuOSA= ejasoft island