خوشخبری: گوگل ڈو میں ویڈیو کال کا معیار مزید بہتر بنا دیا گیا

ویڈیو چیٹنگ کے لئے بہت سے ایپس ہیں انہی میں گوگل کا ویڈیو چیٹینگ ایپ ڈو بھی ہے۔ لیکن گوگل نے اپنی ویڈیو چیٹنگ ایپ ڈو میں کال کے معیار کو مزید بہتر بنایا ہے۔
ویڈیو چیٹنگ کے لئے بہت سے ایپس ہیں انہی میں گوگل کا ویڈیو چیٹینگ ایپ ڈو بھی ہے۔ لیکن گوگل نے اپنی ویڈیو چیٹنگ ایپ ڈو میں کال کے معیار کو مزید بہتر بنایا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اس مقصد کے لئے کمپنی کی جانب سے نئی ویڈیو کوڈیک ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے اور یہ اپ ڈیٹ اگلے ہفتے سے صارفین کے لئے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
یہ کوڈیک ٹیکنالوجی جسے اے وی 1 کا نام دیا گیا ہے، جو کہ وی پی 9 کی جانشین ہے۔
وی پی 9 کے مقابلے میں اے وی 1 سے کم انٹرنیٹ بینڈودتھ سے بھی زیادہ معیاری ویڈیو کال ممکن ہوسکے گی جبکہ کوڈیک سے ویڈیو کال اسٹیبلٹی میں بھی مدد ملے گی۔
اس اپ ڈیٹ سے ہٹ کر گوگل کی جانب سے ڈو کے لئے نئے فوٹو موڈ کو بھی آج سے پیش کیا جارہا ہے تاکہ کال میں موجود افراد ایک دوسرے کی سائیڈ بای سائیڈ فوٹوز شیئر کر سکیں۔
اس فیچر کو جلد گروپ کالز تک توسیع دی جائے گی اور گوگل کا کہنا ہے کہ وہ گروپ کال میں 12 افراد کو شامل کرنے پر بھی کام کررہا ہے، جسے گزشتہ مہینے کے آخر میں 8 تک بڑھایا گیا تھا۔