پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تازہ ترین صورتحال
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 225 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں اور اس کے بعد اب ملک میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 2644 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 225 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں اور اس کے بعد اب ملک میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 2644 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38 ہو چکی ہے۔
بی بی سی کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 149 نئے متاثرین پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ تین ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئی ہیں۔ پاکستان میں صوبہ پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 149 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں اب مصدقہ متاثرین کی تعداد 1069 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 11 ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبے میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں 563 متاثرہ زائرین موجود ہیں جبکہ 506 عام شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ صوبے میں اب تک چھ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
لاہور میں 210، گجرات میں 95، راولپنڈی میں 55، جہلم میں 29، گوجرانوالہ میں 15، وہاڑی میں 19، منڈی بہاؤالدین میں 14، سرگودھا میں 10، ننکانہ صاحب میں 13، فیصل آباد میں نو، ڈی جی خان میں پانچ، حافظ آباد میں پانچ، میانوالی میں تین، بہاولنگر میں تین، ناروال، بہاولپور، لودھراں اور ملتان میں دو، دو، جبکہ قصور، شیخوپورہ، اٹک، خوشاب اور چنیوٹ ایک، ایک مریض موجود ہیں۔
اس کے علاوہ ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 91 زائرین جبکہ رائے ونڈ اور فیصل آباد کے قرنطینہ سینٹرز میں 256 متاثرہ افراد موجود ہیں۔ لاہور کی کیمپ جیل میں بھی تین قیدیوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
aXA6IDMuMjEuMTA0LjEwOSA=
ejasoft island